.ویسٹ انڈیز نے 2016کے تینوں کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Monday 4 April 2016.

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ویسٹ انڈیز نے 2016میں ہونے والے انڈر 19ورلڈ کپ،ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی اور ورلڈ ٹنی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ایک سال میں تین عالمی کپ جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق14فروری 2016کو ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو 5وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔آج کھیلے گئے ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز کی خواتین نے آسٹریلیا کو ہرا کر ان کا چوتھی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا اور آج ہی کھیلے گئے مینز ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے کر سال کا تیسرا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا ۔ویسٹ انڈیز نے دو ماہ کے اندر کرکٹ کے تین ورلڈ کپ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz