رونالڈو کی ہیٹ ٹرک، ریال میڈرڈ سیمی فائنل میں

13 April 2016

ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

منگل کو کھیلے جانے والے اس کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ نے وولفزبرگ سے صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے پہلا گول چھ یارڈ کے فاصلے سے کیا، اس کے بعد ہیڈر کی مدد سے دوسرا گول کیا۔ رونالڈو نے اپنی ہیٹ ٹرک فری کک کی مدد سے مکمل کی۔

اس فتح کے بعد ریال میڈرڈ کی ٹیم مسلسل چھٹی بار چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

جیسے ہی میچ ختم ہوا کرسٹیانو رونالڈونے فٹبال کو اپنی قمیض کے نیچے رکھ لیا۔

مانچیسٹر یونائیٹیڈ کے سابق فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو چیمپیئنز لیگ کے 125 میچوں میں 93 گول کیے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو ریال میڈرڈ کی جانب سے چیمپیئنز لیگ کے 36 ناک آؤٹ میچوں میں اب تک 34 گول کر چکے ہیں

پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈ چیمپیئنز لیگ کے روان سیزن میں اب تک 16 گول کر چکے ہیں۔

Source . BBC Urdu

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz