پی سی بی کا چیف سلیکٹر کیلئے انضمام الحق سے رابطہ ، فیصلے کیلئے وقت دیدیا

15 April 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کو بلندیوں پر پہنچانے والے سابق کپتان انضمام الحق سے رابطہ کرلیاہے اورفیصلے کے لیے اُنہیں وقت دیدیا جبکہ ذرائع کادعویٰ ہے کہ پی سی بی نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کااصولی فیصلہ کرلیا اور صرف ’ہاں‘ کا انتظار ہے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق پی سی بی حکام نے انضمام الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے اور اُنہیں چیف سلیکٹر بنانے کی پیشکش کی تاہم فوری جواب نہ ملنے پر حکام نے انضمام الحق کوسوچنے کیلئے وقت دیدیا ۔ ذرائع کاکہناتھاکہ پی سی بی نے اپنے طورپر انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ یادرہے کہ انضمام الحق اس وقت افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے طورپر اپنے فرائض اداکررہے ہیں ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz