اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ‘پاکستان نے کینیڈا کو 1-3سے شکست دے دی

6 April 2016

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کینیڈا کو1-3سے شکست دے دی ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کینیڈین ٹیم کو ہرایا ہے ۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 2016کے آج افتتاحی روز میں تین میچ شیڈول ہیں ، افتتاحی میچ میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پاکستان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست سے دوچار کر دیا ۔دوسرے میچ میں انڈیا اور جاپان میں جوڑ پڑے گا جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ میزبان ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

یاد رہے کہ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے 25ویں ایڈیشن میں میں کل سات ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz