پاکستان کپ، پانچوں ٹیمیں 150 میں سے 75 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی

12 April 2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی طرز پر ’پاکستان کپ ‘ کا 19 اپریل سے فیصل آباد میں انعقاد کیا جارہا
ہے جس کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈرافٹنگ میں 150 میں سے 75 کھلاڑیوں کو 5 ٹیموں میں منتخب کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق پاکستان کپ کی ابتدائی ڈرافٹنگ کیلئے 13وکٹ کیپر بیٹسمین ،31 آل راونڈرز، 30 فاسٹ بولر، 26 اوپنرز، 35 مڈل آرڈر بلے باز، 12 سپنرزاور انڈر 19 کے 20 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ پاکستان کپ میں شامل پانچوں ٹیموں کے کپتان اپنی مرضی سے ٹیموں کیلئے 15،15 کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz