ہمارے کھلاڑی گلی محلوں کے کرکٹرز کی طرح ہٹ لگاتے ہیں :رمیز راجہ

Monday 28 March 2016.

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہمارے کرکٹرز کے پاس کوئی تیکنیک نہیں ہے اور وہ گلی محلوں کے کرکٹرز کی طرح ہٹ لگاتے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں کھلاڑیوں کی اچھی طرح سے گرومنگ نہیں کی جاتی ۔ ہمارے کھلاڑی گلی محلوں میں ٹینس بال کرکٹ کی طرح کراس شارٹس لگاتے ہیں جبکہ انڈیا کے ویرات کوہلی تیکنیک کے اعتبار سے دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ پوری توجہ سے کرکٹ کھیلتے ہیں۔

انڈیا میں کھلاڑیوں کو فوری شہرت اور پیسہ مل جاتا ہے لیکن اس سب کے باوجود ویرات کوہلی ایک ایسا کھلاڑی ہے جو فیلڈنگ اور بیٹنگ میں پوری جان لڑاتا ہے اور پورے میچ میں پسینے میں شرابور رہتا ہے اور صرف اپنی پرفارمنس پر توجہ دیتا ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو پیسہ ، شہرت اور عزت اس وقت ملے گی جب وہ اس کام پر دھیان دیں گے جس کیلئے انہیں رکھا گیا ہے اور جب ان کا سارا دھیان اپنی پرفارمنس پر ہوگا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz