کرکٹ سے ”ٹاس “ کا خاتمہ ، پہلے فیلڈنگ کی مرضی ہو گی ، انگلش کرکٹ بورڈ نے نیا قانون متعارف کرا دیا

11 April 2016

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ کی تاریخ میں ایک بڑی تبدیلی کافیصلہ ہو گیا ہے۔انگلش کنٹری چیمپئن شپ کے نئے سیزن کا افتتاحی  میچ  ٹاس کے بغیر کرایا گیا ۔کرکٹ کی تاریخ میں 100سال سے بھی زائد عرصے سے ٹاس کے ذریعے پہلے بیٹنگ یا باﺅلنگ کا فیصلہ کرایا جاتا رہا ہے ۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق انگلینڈ اینڈ والز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )نے وقتی طور پر ایک سال کے لئے ایک نیا قانون متعارف کرایا ہے کہ گراﺅنڈ کا جائزہ لینے والے کپتانوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ چیمپئن شپ میں پہلے فیلڈنگ کی اجازت ہوگی ۔ یہ فیصلہ میزبان ٹیمو ں کی جانب سے خود کے لئے ساز گار وکٹیں بنانے کی حوصلہ شکنی کے لئے کیا گیا ہے ۔ گزشتہ کافی عرصے سے مبینہ طور پر کہا جاتا رہا ہے کہ میزبان ٹیمیں مہمان ٹیموں کیخلاف میڈیم پیسرز کے موافق وکٹیں بناتی ہے ۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے نئے قانون کے باعث انگلش کنٹری چیمپئن شپ کے 126ویں سیشن کے افتتاحی روز پانچ میں سے چار میچز میں ’ٹاس ‘کی ضرورت نہیں پڑی۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz