سارا بورڈ ہی سفارشی ہے،ماجد خان کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی تجویز وزیر اعظم کو دیدی ہے،ریاض پیر زادہ

8 April 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر بین الصوبائی رابطہ ریا ض پیر زادہ نے ماجد خان کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی تجویز وزیر اعظم کو دے دی ۔ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر توجہ دلاﺅ نوٹس پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی ۔ انہوں نے کہا کہ سارا بورڈ ہی سفارشی ہے،ماجد خان کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی تجویز وزیر اعظم کو دے دی ہے ،سلیکشن کمیٹی اور کوچ بھی تبدیل ہونگے ۔

ریا ض پیر زادہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی کارکردگی بہت بری تھی ،پہلے تین نمبر پرکھیلنے والے کھلاڑی پر فارم نہیں کر سکے، باﺅلرز کی کارکردگی بھی معیاری نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر دوران ِ ورلڈ کپ تنقید سے حوصلہ شکنی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے دورے کے لئے ایبٹ آباد میں کیمپ لگایا جائے گا ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz