آخری اوور میں چار چھکے مکمل تباہی تھے

9 April 2016

انگلینڈ کے کرکٹ کھلاڑی بین سٹوکس کے مطابق جب ورلڈ ٹی 20 کے فائنل کے آخری اوور میں انھیں لگا تار چار چھکے پڑے تو ایسے لگا کہ ان کی ساری دنیا ہل کر رہ گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کارلوس بریتھویٹ نے بین سٹوکس کو ٹی 20 کے فائنل میں چار گیندوں پر لگا تار چار چھکے مار کر اپنی ٹیم کو ٹی 20 کرکٹ کا چیمپئن بنا دیا تھا۔

بین سٹوکس نے برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کو بتایا’مجھے لگا کہ میں نے ابھی ابھی ورلڈ کپ کھو دیا ہے، مجھے اس پر یقین نہیں آ رہا تھا، یہ مکمل طور پر تباہ کن تھا۔‘

24 سالہ بین سٹوکس کے مطابق انھیں یقین ہے کہ یہ دھچکا انھیں طویل عرصے کے لیے ایک بہترین کھلاڑی بنا دے گا۔

مایوسی اس وقت سب سے بڑا احساس ہے، مجھے یاد ہے جب میڈل ملا تو میں نے سوچا کہ یہ صرف دوسری پوزیشن پر آنے کے لیے ہے اور یہ آپ نہیں چاہتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ’ یہ کسی حد تک ترغیب دے گا کہ ایسا دوبارہ کبھی نہیں ہونا چاہیے۔

بین سٹوکس کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ان کے ساتھی کھلاڑی براڈ اور کک ساتھ دے رہے ہیں اور ان سے کہا ہے کہ انھیں انگلینڈ کی جانب سے آخری اوور میں دوبارہ بولنگ کرنے کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔

سٹوکس کے مطابق’ یہ ایسی چیز ہے جس میں بہت محنت کی، کسی دن اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں اور کسی دن نہیں، وہ ایک خراب دن تھا لیکن میں شرم محسوس کر کے اس سے دور نہیں رہوں گا۔‘

بین سٹوکس نے میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کارلوس بریتھویٹ کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے انھیں زبردست شخص قرار دیا۔

ہم نے اس کے بعد ان کے ساتھ بیئر نہیں پی لیکن بریتھویٹ میرے پاس آئے اور شرٹ کے لیے کہا۔ میں لازمی ان سے بات کرنا چاہتا تھا اور تعریف کرنا چاہتا تھا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ لوگ مجھے تلخ سمجھیں۔ میں نے انھیں آل دی بیسٹ کہا، یہ مخالف ٹیم کا احترام کرنے سے متعلق ہے کیونکہ جو پچ پر ہو اسی تک رہنا چاہیے۔

Source . BBC URDU

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz