انڈین پریمیئر لیگ کے نویں ایڈیشن کا رنگ رنگا آغاز

9 April 2016

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل )کے نویں ایڈیشن کا رنگ رنگا آغاز ہو گیا ،ممبئی انڈینز اور پونے سپر جٹس کے درمیان آج افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز ہونے والی افتتاحی تقریب میں آئی پی ایل کی تمام آٹھ ٹیموں کے کپتانوں نے ’ایم سی سی اسپرٹ آف کرکٹ کھیلیں‘ میں اپنی اپنی ٹیم کی جانب سے دستخط کئے۔ ان میں ظہیر خان، سریش رائنا، ایم ایس دھونی، ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، گوتم گمبھیر، ڈیوڈ ملر اور روہت شرما شامل تھے۔

آئی پی ایل نویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں جیکولین فرنینڈوز،کترینہ کیف، رنویر سنگھ، شویتا پنڈت نے خوب دھوم مچائی ۔اس کے علاوہ کیریبین آل راو¿نڈر ڈوائن براوﺅ کا ’چیمپئن رقص ‘بھی توجہ کا مرکز بنا ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz