وقار یونس کی ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے لۓ معذرت

Tuesday 29 March 2016

وقار یونس نے کہا کے میں ٹی ٹونٹی میں خراب کارکردگی پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں، انہوں نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ٹیم کے تمام مسائل کا حل انکے جانے میں ہے تو وہ جانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کے کاسمیٹک سرجری سے کچھ نہی ہوگا ہمیں اصلی ہیروز کی تلاش کرنا ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کے سیاست کو کھیل سے دور رکھنا ہوگا ، اور خامیوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔ اخر میں انکا کہنا تھا کہ ٹیم کے ٹیسٹ میں اچھا اور باقی فورمیٹس میں خراب کھیلنے کا سبب تلاش کرنا ہوگا۔انہوں نے ٹیم میں کسی بھی قسم کی گروپنگ کے امکانات کی شدید لفظوں میں تردید کی۔یاد رہے کے وہ پہلے ہی ٹی ٹونٹی کی کارکردگی رپورٹ چئرمین شہریار خان کو پیش کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz