بیٹ لہراکر پرستاروں سے رخصت چاہتا ہوں: آفریدی

28 September 2016

کراچی(ویب ڈیسک) شاہد خان آفریدی نے شکوہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں الوادعی میچ نہیں دے رہا یہ میرا حق ہے۔ شاہد آفریدی پی سی بی کے رویے سے ناخوش ہیں۔ منگل کو سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے پاکستان کی اتنی خدمت کی ہے میرا حق بنتا ہے کہ میں گراﺅنڈ سے رخصت ہوں اور بورڈ مجھے آخری میچ دے۔ میں بیٹ لہرا کر اپنے پرستاروں کو آخری بار خد حافظ کرنا چاہتا ہوں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق آفریدی نے کہا کہ میں نے اپنے الوادعی میچ کے بارے میں پی سی بی چیئر مین شہریار خان، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر سے بات کی تھی اگلے دن میری ریٹائرمنٹ کا پلان چھاپ دیا۔ مجھ پر الزام ہے کہ میں میڈیا کو خبریں دیتا ہوں۔ لیکن میری خبروں سے کسی کو نقصان نہیں ہوتا۔ میری ریٹائرمنٹ کی خبر آنے سے پلان قبل از وقت لیک ہوگیا اور مجھے آخری میچ نہیں دیا جا رہا۔

شاہد آفریدی کا الوداعی میچ کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا خواب پورا نہ ہوسکا اور ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کر کے انھیں الوداع کہنے کی تیاری کرلی ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz