پہلا ون ڈے: نصف سنچری کے بعد شرجیل آؤٹ اوربابراعظم کی بھی نصف سنچری

30 September 201

شارجہ: پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں دوسرا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور نصف سنچری کی تکمیل کے بعد شرجیل خان آؤٹ ہو گئے ہیں۔

شارجہ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز تباہ کن تھا اور پہلی ہی گیند پر اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

نئے بلے باز بابر اعظم نے شرجیل کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے 82 رنز جوڑے جس میں شرجیل کا حصہ 54 رنز تھا جنہوں نے اس اننگ کے دوران تین چھکے اور چھ چوکے لگائے۔

  . بابراعظم 69 رنز اور سرفراز احمد 18 رنزپر کھیل رھے ہیں

پاکستان کو دوسرا نقصان شرجیل کی صورت میں اٹھانا پڑا جو سلیمان بین کی وکٹ بنے۔

پاکستان کو تیسرا نقصان شعیب ملک کی صورت میں اٹھانا پڑا جو ناراعن کی وکٹ بنے۔

اب تک پاکستان ے 29 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل ٹاس جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم نے میچ کیلئے کریگ بریتھ ویٹ کو ڈیبیو کرایا ہے جبکہ پاکستان نے گزشتہ میچ کی فاتح الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے عمر گل کی جگہ وہاب ریاض کو موقع دیا ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ آگے جا چکی ہے اور ہمیں بحیثیت یونٹ بہتری لانی ہو گی، امید ہے کہ مستقبل قریب میں ٹیم میں بہتری لانی ہو گی۔

میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: اظہر علی(کپتان)، شرجیل، بابر اعظم، محمد رضوان، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد نواز، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی۔

ویسٹ انڈیز: جیسن ہولڈر(کپتان)، کریگ بریتھ ویٹ، جانسن چارس، ڈیرن براوو، مارلن سیمیولز، دنیش رامدین، کیرون پولارڈ، جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھ ویٹ، سنیل نارائن، سلیمان بین اور شینن گیبریئل۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz