پی سی بی کی سنٹرل کنٹریکٹ فہرست سے شاہد آفریدی اور سعید اجمل کا نام نکال دیا گیا

26 September 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سنٹرل کنٹریکٹ سے شاہد آفریدی اور سعید اجمل کا نام نکا ل دیا گیا ہے ۔

نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق آج پی سی بی کی سنٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ سے متعلق ابتدائی مشاورت کی گئی ہے ۔اس موقع پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو شاندار پرفارمنس پر کیٹگری اے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شاہد آفریدی اور سعید اجمل کا نام ہی نہیں ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz