پاکستان کپ کے چوتھے میچ میں خیبر پختون خواہ نے پنجاب کو 2رنز سے شکست دیدی

22 April 2016

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کپ کے چوتھے میچ میں خیبر پختون خواہ نے پنجاب کو 2رنز سے شکست دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب خیبر پختون کی جانب سے دیئے گئے 263رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50اورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر260رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی ،پنجاب کو آخری گیند پر تین رنز درکار تھے لیکن احمد شہزاد نے اکبر رحمان کا کیچ پکڑ کر پنجاب کی جیت کی کوشش ناکام بنا دی ۔پنجاب کی جانب سے سلمان بٹ نے انتہائی شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 77رنز بنائے جبکہ اسد شفیق اور محمد رضوان نے 47,47رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔خیبر پختون خواہ کی جانب سے راحت علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کے چار کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ ضیاالحق اور زوہیب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل خیبر پختون خواہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ 50اورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 262رنز بنائے جس میں فخر زمان 64رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ احمد شہزاد 57رنز کے ساتھ دوسرے نمبر اور تیسرے نمبر پر زوہیب خان 51رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔پنجاب کی جانب سے عامر یامین اور ذوالفقار بابر نے دو دو وکٹیں حاصل کر لیں جبکہ احسان عادل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz