پی ایس ایل : دوسرے ایڈیشن کیلئے لاہور نے کراچی کو کرس گیل دے کر سہیل تنویر کو لے لیا، صہیب مقصود کے بدلے عامر یامین کی شمولیت

19 September 2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے لاہور کے کھلاڑیوں کی پری ڈرافٹنگ ٹریڈنگ ہوئی۔

جیو نیوز کے مطابق اس ٹریڈنگ کے دوران لاہورقلندرز نے کراچی کو کرس گیل دے کر سہیل تنویر کو حاصل کر لیا۔اس کے علاوہ بلے باز صہیب مقصود کے بدلے اسلام آباد سے عامر یامین کو حاصل کر لیا۔واضح رہے کہ کرس گیل پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلے تھے لیکن ان کی کارکردگی نہایت مایوس کن رہی تھی۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz