حنیف محمد کا انتقال, ان کی نماز جنازہ کل جمعے کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی

11 August 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق کرکٹرحنیف محمد کی نمازجنازہ کل جمعے کی نمازکے بعد ادا کی جائے گی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق شعیب محمد نے بتا یا ہے کہ حنیف محمد کی نماز جنازہ کل جمعہ کے بعد نعمانی مسجد الہلا ل سوسائٹی میں ادا کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ حنیف محمد کو پھیپھڑوں میں کینسر تھا جس کے باعث وہ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے اور آج انتقال کر گئے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz