یورو کپ: سویٹزر لینڈ نے البانیہ کو ایک گول سے ہرا دیا

11 June 2016

سینٹ ڈینس(نیوز دیسک)یورو کپ میں گروپ اے کے ایک میچ میں سویٹزر لینڈ نے البانیہ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ میچ کا واحد گول سوئس کھلاڑی فیسئن سچر نے کھیل کے پانچویں منٹ میں کیا۔البانیہ کے کھلاڑیوںنے سکور برابر کرنے کی بے شمار کوششیں کیں لیکن ان کو کامیابی نہ مل سکی۔یورو کپ میں آج دوسرے میچ میںسلواکیہ اور ویلز آمنے سامنے ہوں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ااج کا تیسرا میچ روس اور انگلینڈ کے درمیان رات بارہ بجے ہوگا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz