ہر کھلاڑ ی کو ٹیم اور ملک کیلئے کھیلنا ہو گا ،خود غرض کھلاڑی نہیں چاہئیں:مکی آرتھر

9 May 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے نو منتخب ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ پہلی کچھ سیریز مشکل ہوں گی ،ہر کھلاڑی کو ٹیم اور پاکستان کیلئے کھیلنا ہو گا ہمیں خود غر ض کھلاڑی نہیں چاہئیں ۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق مکی آرتھر کاکہناتھا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے اس لیے چیزوں کو درست کر کے ٹیم کو بہتر کرناہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں دیکھا ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے ،پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے ،بہتری کی امید نہ ہوتی تو ذمہ داری کبھی نہیں لیتا ،پاکستانی کھلاڑی بہتر ہنر مند ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ پہلی کچھ سیریز مشکل ہوں گی ہر کھلاڑی کو ٹیم اور ملک کیلئے کھیلنا ہوگا ،ہمیں خود غرض کھلاڑی نہیں چاہئیں ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz