آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کا شیڈول فائنل کرلیا ،پاک بھارت میچ 4جون 2017کو کھیلا جائے گا

31 May 2016

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2017کا شیڈول فائنل کر لیاہے اور آئی سی سی کی جانب سے باقاعدہ شیڈول ممکنہ طور پر کل جاری کرے گا ۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کا کہناہے کہ شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان یکم جون کو ہوگا جبکہ شیڈول میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیاہے اور روایتی حریف کے ساتھ میچ 4جون کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا ۔پاکستان کے گروپ میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں ۔پاکستان 7جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا کے ساتھ میچ کھیلے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ 18جون کو کھیلا جائے گا ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz