انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

30 August 2016

نوٹنگھم: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نوٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں کھیلے جارہے اہم مچ میں پاکستان کی جانب سے دوسرے ون ڈے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عماد وسیم گھٹنے کی انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، محمد نواز کو ان کی جگہ حتمی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ نے اب تک کھیلے گئے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں بارش کے باعث انگلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

لارڈز میں سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا تھا جہاں میزبان ٹیم نے پاکستانی بلے بازوں کو مشکلات کا شکار کرتے ہوئے میچ میں باآسانی 4 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز میں برتری دوگنی کردی تھی۔

پاکستان کو سیریز میں واپسی کرنے کے لیے اس میچ میں کامیابی ضروری ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کامیابی کی صورت میں سیریز بھی جیت جائے گی۔

سیریز کے تیسرے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

انگلینڈ: آئن مورگن (کپتان)، الیکس ہیلز، جیسن روئے، جوروٹ، بین اسٹوکس، جوز بٹلر،معین علی، کرس ووکس، عادل رشید، لیام پلنکٹ، مارک ووڈ

پاکستان: اظہرعلی (کپتان)،سمیع اسلم، شرجیل خان، بابراعظم، سرفرازاحمد، شعیب ملک، محمد نواز، یاسر شاہ، وہاب ریاض، حسن علی، محمد عامر

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz