وزیر اعظم کی خواہش کے مطابق عہدے کی مدت پوری کرونگا : چیئرمین شہریار خان

26 June 2016

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی خواہش کے مطابق چیئرمین کے عہدے کی مدت پوری کرونگا ۔بطور چیئرمین مکمل ایگزیکٹیو پاور رکھتا ہوں ۔

نیو نیوز کے مطابق انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کرکٹ بورڈ میں ہونے والی تبدیلیوں سے مطمئن ہیں ، 2014میں کرکٹ بورڈ کے بگڑے ہوئے حالات کو دیکھ کر چیئرمین کا عہدہ قیول کیا تھا اور سپریم کورٹ نے نجم سیٹھی کو مسترد کر کے میرا نام منظور کیا تھا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے کی وجہ سے سارے تنازعات ختم ہو گئے تھے ۔کرکٹ بورڈ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کا مقصد کرکٹ کو بہتر بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات ہوتے رہتے ہیں تاہم انہیں یقین ہے کہ نجم سیٹھی ان کے ساتھ ملکر کام کریں گے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz