قومی کرکٹرزنے مقابلہ میں آرمی ٹرینرزکو شکست دے دی

26 May 2016

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ نہ سہی رسہ کشی ہی سہی ،پاکستانی کرکٹرز کو بھی بہرحال کسی میدان میں کامیابی مل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد میں کاکول میں جاری فٹنس کیمپ میںپاکستانی کرکٹرزاور ان کے آرمی ٹرینرز کی ٹیم کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہو ا جس میں پاکستانی کرکٹرزپرمشتمل ٹیم نے آرمی ٹرینرز پر مشتمل ٹیم کو شکست دے دی ہے۔

مقابلہ خوب پررونق ماحول میں ہو ا دونوں ٹیموں نے زورو شور سے حصہ لیا اور مقابلے کے دوران خوب زور آزمایا ۔طویل وقت تک کھینچا تانی جاری رہی جس کے بعد کامیابی بہرحال کرکٹرز کے ہاتھ میں آئی ۔مقابلہ جیتتے ہی قومی کرکٹرز اپنے جو ش پر قابو نہ رکھ پائے اور خوب شوروغل کیا اور جشن منایا۔اس موقع پر مدمقابل ٹرینرز کی ٹیم بھی ان کی خوشی میں شامل رہی اور ان کو بھر پور داد دی۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹرز کی فٹنس کا معیا ر بہتر بنانے کیلئے انہیں ملٹری ٹرینرز سے تربیت دلوائی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں قومی کھلاڑی کاکول مین واقع ملٹری اکیڈمی میں مقیم ہیں۔

 

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz