آئرلینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ

18 August 2016

ڈبلن: آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے ابر آلود موسم میں ٹاس جیت کر پہلے اپنے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بارش کے سبب میچ تاخیر سے شروع ہوا اور اسے 47 اوورز فی سائیڈ تک محدود کردیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ 2019 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے عالمی درجہ بندی میں نویں نمبر پر موجود پاکستان کیلئے یہ سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے اور اسے اس سیریز میں لازمی کامیابی درکار ہے۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz