پی سی بی کا پاک ویسٹ انڈیز سیریز سری لنکا میں کروانے کیلئے سری لنکن بورڈ کو خط :نجی ٹی وی

16 May 2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سری لنکا کومیزبانی کی درخواست کی ہے جس پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مثبت اشارے دیئے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک ویسٹ انڈیز سیریز کی میزبانی کیلئے سری لنکا سے متحدہ عرب امارات کے گراﺅنڈ کا کرایہ بڑھنے کے بعد درخواست کا فیصلہ کیا۔خط میں پی سی بی نے درخواست کی ہے کہ ہم یہ سیریز یو اے ای کے گراﺅنڈ کی بجائے سری لنکا میں کرانا چاہتے ہیں جس پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مثبت اشارے دیئے ہیں ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz