انگلینڈ میں کنڈیشنز مختلف ہیں ، ہوا میں گیند زیادہ سوئنگ ہونے سے کیچ ڈراپ ہو رہے ہیں : مشتاق احمد

13 August 2016

اوول(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں گیند ہوا میں زیادہ سوئنگ ہونے سے کیچ ڈراپ اور مس فیلڈنگ زیادہ ہو رہی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں گیند ہوا میں زیادہ سوئنگ ہوتی ہے اس لیے اگر کھلاڑی توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے۔

اوول میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں اور ہوا میں سوئنگ ہوتے بول کو پکڑا تھوڑا مشکل ہوتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے، انگلش ٹیم نے بھی سیریز میں اب تک 9 سے 10 کیچ ڈراپ کیے ہیں لیکن اگر کھلاڑی کسی اہم مقام پر کیچ ڈراپ کرتا ہے تو میچ کی صورتحال بالکل تبدیل ہوجاتی ہے۔

کپتان مصباح الحق کے سلپ میں نہ کھڑے ہونے کے سوال پر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کا مڈ آف پر کھڑے رہنا اس لیے ضروری ہے کہ وہ بولروں سے باآسانی بات کرسکیں لیکن سلپ پر کھڑے رہنے والے کھلاڑی کو بھی پوری طرح چوکس رہنا ہو گا ۔

واضح رہے کہ چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو سلپ میں کھڑے افتخار احمد نے پہلے ایلسٹر کک کا کیچ چھوڑا اور بعد میں اظہر علی نے ایک اہم موقع پر محمد عامر کی گیند پر معین علی کا کیچ ڈراپ کردیا تھا جنہوں نے بعد میں سنچری بنا کرانگلینڈ ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz