یورو کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز نے سلوواکیہ کو 2.1سے اپ سیٹ شکست دے دی

11 June 2016

مارسیلی(نیوز ڈیسک) یورو کپ 2016کے ایک میچ میں ویلز نے سلوواکیہ کو 2.1سے اپ سیٹ شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔ اس میچ میں سلوواکیہ کی ٹیم فیورٹ تھی لیکن ویلز کے کھلاڑیوں نے ان کی ایک نہ چلنے دی۔ ویلز نے پہلے ہاف میں ایک گول کیا جس کو سلوواکیہ کے کھلاڑی نے برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں ایک بار پھر ویلز نے برتری حاصل کی جس کو برابر کرنے کیلئے سلوواکیہ کے کھلاڑیوں نے بھر پور کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

قسمت نے بھی ویلز کا ساتھ دیا ایک بار سلوواکیہ کے کھلاڑی کی ہٹ کی گئی بال گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آگئی۔ویلز کی جانب سے پہلا گول گیراتھ بیل نے 10ویں منٹ میں کیا۔اس کو سلوواکیہ کے متبادل کھلاڑی اینڈرچ ڈوڈا نے برابر کیا۔ویلز کے متبادل کھلاڑی ہال روبنسن کانو نے ٹیم کی طرف سے دوسرا گول کیا۔یہ وییلز کی کسی بھی میگا ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں 58سال بعد پہلی فتح ہے۔ آج کا تیسرا اور آخری میچ روس اور انگلینڈ کے درمیان رات 12بجے شروع ہوگا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz