ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، قومی ٹی 20 سکواڈ کا اعلان ہو گیا، عمر اکمل، سعد نسیم اور رومان رئیس کی واپسی

9 September 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق عمر اکمل، سعد نسیم اور رومان رئیس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف ٹیم کا حصہ بننے والے عماد بٹ کوئی میچ کھیلے بغیر ہی سکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں وکٹ کیپر سرفراز احمد ٹی 20 سکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سعد نسیم رومان رئیس، عمر اکمل، شرجیل خان، سہیل تنویر، وہاب ریاض، حسن علی، خالد لطیف، بابر اعظم، محمد رضوان، عماد وسیم، شعیب ملک، محمد عامر اور محمد نواز شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے عمر گل بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 23 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz