محمد یوسف نے افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست جمع کرادی

9 May 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈ کرکٹر محمد یوسف نے افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفیٰ دینے کے بعد افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ کی آسامی تاحال خالی ہے جس پر بھرتی کیلئے افغان کرکٹ بورڈ نے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی تھیں۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے بورڈ کو درخواست جمع کرادی ہے۔افغان کرکٹ بورڈ 27 مئی تک کوچنگ کی درخواستوں کا جائزہ لے گا اور اس کے بعد شارٹ لسٹڈ امیدواروں سے انٹرویو کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر 12 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے اور انہوں نے جذبہ حب الوطنی کے تحت افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہوکر 8 لاکھ روپے ماہانہ پر پی سی بی کے چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کیا تھا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz