آل رائونڈرز کی تلاش :عید کے بعد ” سرچ آپریشن “کا فیصلہ

29 June 2016

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے معیاری آل رائونڈرز کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے اور اظہر محمود اور عبدالرزاق جیسے باصلاحیت آل راو¿نڈرز کے متبادل تلاش کرنے کیلئے عیدالفطر کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر کا کہنا ہے کہ اب ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھے نہیں رہ سکتے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ایک عام تاثر ہے کہ عبدالرزاق اور اظہر محمود کے بعد سے اچھے آل راو¿نڈرز سامنے نہیں آرہے لہٰذا اس خلا کو پر کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔ پی سی بی حکام کے مطابق حالیہ عرصے میں انورعلی، بلاول بھٹی اور عامر یامین نے اس خلا کو پر کرنے کی کوشش کی تاہم کوئی بھی اس معیار پر پورا نہیں اتر سکا۔ واضح رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی اس بارے میں اپنی تشویش کا باقاعدہ اظہار کر چکے ہیں کہ آل رائونڈرز کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ نہیں سمجھتے کہ انور علی یا بلاول بھٹی اچھے آل رائونڈرز ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اس معاملے پر بات چیت بھی ہوئی اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اور سینئر جنرل منیجر علی ضیا نے تجویز دی کہ آل رائونڈرز کیمپ کا انعقاد کیا جائے تاکہ اس مشکل سے نمٹا جاسکے۔ مدثر نذر کے مطابق پاکستان کے پاس قدرتی صلاحیتوں کے مالک آل رائونڈرز نہیں ہیں اور کیمپ میں سپن اور فاسٹ باﺅلنگ آل رائونڈرز دونوں کو ہی شامل کیا جائیگا جو بیٹنگ کے ساتھ باﺅلنگ کی صلاحیتوں کے بھی مالک ہوں گے اور پھر انہیں گروم کرنیکی کوشش کی جائیگی جو ڈائریکٹر اکیڈمیز کے طویل مدتی منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا اب ہاتھ پر ہاتھ دھرکر انتظار نہیں کرسکتے کہ کہیں سے آل راو¿نڈرز سامنے آجائیں گے اس کیلئے کام کرنا ہوگا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz