يونس، عمر اور احمد شہزاد کا انتخاب کليئرنس سے مشروط

27 April 2016

قومی سليکشن کميٹی نے اسٹار بيٹسمين يونس خان، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو پاکستان کرکٹ ٹيم ميں شامل کرنے کے لئے پی سی بی سے اجازت طلب کی ہے

تينوں فارميٹس کے کپتانوں نے اپنی ممکنہ ٹيم کے نام چيف سليکٹر انضمام الحق کے حوالے کر ديئے ہيں – ان ميں کوئی نيا چہرہ دکھائی نہيں دے رہا البتہ نئے پليئرز کو اے ٹيم ميں موقع ديا جائے گا

ذرائع کے مطابق انگلينڈ کے دورے ميں يونس خان، احمد شہزاد اور عمر اکمل کی شموليت پی سی بی کی کليئرنس سے مشروط ہے – ذرائع کے مطابق ٹيسٹ کپتان مصباح الحق ، ون ڈے کپتان اظہر علی اور ٹی 20 کپتان سرفرازاحمد کی دی گئی فہرستوں سے سليکٹرز پہلے کا کول کے ٹريننگ کيمپ کے ليے ممکنہ کھلاڑيوں کے ناموں کا اعلان کريں گے

Source . Geo News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz