کھلاڑیوں کا رویہ بہتر بنانے کیلئے نیا ضابطہ اخلاق متعارف

23 September 2016

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کا رویہ بہتر بنانے کیلئے نیا ضابطہ اخلاق متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ڈی آر ایس سسٹم میں بھی چند تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

ضابطہ اخلاق میں آئی سی سی کی جانب سے جرامئم اور ان سزاؤں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم اب قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کو منفی پوائنٹس دیے جائیں گے اور ایسا دوبارہ ہونے کی صورت میں کھلاڑی کو معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ منفی پوائنٹس کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ دو سال تک منسلک رہیں گے۔

اس کے ساتھ ایل بی ڈبلیو کے فیصلوں کیلئے ڈی آر ایس سسٹم میں بھی چند ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا اطلاق اتوار کو بنونی میں جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے ایک روزہ میچ سے ہو گا۔

امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ فیصلے کو تبدیل کرانے کیلئے گیند کو فریم کے حصے میں آدھے سے پیڈ پر ٹکرانے کے ساتھ ساتھ آدھی سے زیادہ گیند کا آف یا لیگ پر وکٹ سے ٹکرانا ضروری ہے۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz