حکومت نے مجھے سپورٹ نہیں کیا :باکسر محمد وسیم

21 July 2016

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد وسیم نے کہاہے کہ حکومت نے اسے سپورٹ نہیں کیا ۔

جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیتنے کے بعد کوئٹہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمحمد وسیم نے کہا کہ ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتنا ہر باکسر کی خواہش ہوتی ہے تاہم ٹائٹل جیتنے کے باوجود ملک کیلے کھیلتا رہوں گا اور باہر نہیں جاﺅںگا ۔

باکسر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ٹائٹل جیتنے کیلئے خوب محنت کی اور پاکستان کیلئے ٹائٹل جیتا تاہم ڈائریکٹر سپورٹس کے علاوہ استقبال کیلئے کوئی نہیں آیا جس کا افسوس ہے ۔

یاد رہے کہ باکسر محمد وسیم نے حال ہی میں جنوبی کوریا کے شہر سیﺅل میں ڈبلیو بی انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیتا تھا ۔ انہوں نے فلپائن کے مایہ ناز باکسر میتھراولیوا کو شکست دی تھی۔جس کے بعد وہ عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz