پی سی بی نے ميری تجاويز پر عمل شروع کر ديا، وقار يونس

21 April 2016

پاکستان کرکٹ ٹيم کے سابق ہيڈ کوچ وقار يونس کا کہنا ہے کہ دير آيد درست آيد، پی سی بی نے ان کی تجاويز پر عمل تو شروع کرديا ہے

 جيو نيوز سے گفتگو ميں وقار يونس نے کہا کہ وہ ممبئی ميں آئی پی ايل کے ميچز پر تبصرے کر کے مطمئن ہيں کيونکہ وہ کسی دباؤ کا شکار نہيں ہيں

 انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ ان کے جانے کے بعد ہی سہی کرکٹ بورڈ نے ان کی بات سنی اور ان پر عمل در آمد بھی شروع کر ديا ہے اگر ان کی تجاويز پر پہلے عمل کرليا جاتا تو پاکستان کرکٹ آج اس مکام پر کھڑی نہ ہوتی

وقار يونس نے کہا کہ انضمام الحق جيسے بڑے کھلاڑی کو چيف سليکٹر بنانا خوش آئند ہے- کرکٹ کميٹی ميں صرف کرکٹرز کوشامل کرنے کا فيصلہ درست ہے

اسی طرح نيشنل کرکٹ اکيڈمی کی سربراہی کی ذمہ داری بھی کرکٹر کو دينے کا فيصلہ درست ہے

Source . Geo News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz