پاکستان کپ،بلوچستان نے پنجاب کو 12رنز سے شکست دیدی

19 April 2016

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کپ کے افتتاحی میچ میں بلوچستان نے پنجاب کو 203رنز پر آل آﺅٹ کر کے 12رنز سے شکست دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا اور بلوچستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بلوچستان کی ٹیم مقررہ 50اوورز پورے کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور 46ویں اوور کی دوسری گیند پر 215رنز پر آل آوٹ ہو گئی ،جس میں شاہد یوسف 49رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ عمرا کمل 47رنز کے ساتھ دوسرے اور بابر اعظم 41رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔بلوچستان کی جانب سے 216رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں پنجا ب نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن 216رنزکے آسان ہدف کو عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور پوری ٹیم ہی 203کے مجموعے پر پولین لوٹ گئی جس میں محمد رضوان 39رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ اسد شفیق اور عماد بٹ 33،33رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔بلوچستان کی جانب سے عمر گل اور اظہر علی نے 3،3وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنید خان 2،اوسامہ میراور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔پنجاب کی جانب سے احسان عادل،عامر یامین،ذولفقار بابر ،عماد بٹ اور شعیب ملک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz