انگلینڈ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ، افتخار کا ڈیبیو

11 August 2016

اوول: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اوول میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے ابر آلود موسم میں پہلے اپنے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایلسٹر کک نے کہا کہ اگر ہم پہلا گھنٹہ گزارنے باآسانی میں کامیاب رہے تو یہ پچ بیٹنگ کیلئے اچھی ہو گی جبکہ چوتھی اننگ میں اسپنرز کیلئے بھی وکٹ میں مدد ہو گی۔

انگلینڈ نے گزشتہ میچ کی فاتح الیون کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

ادھر پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے راحت علی اور محمد حفیظ کی جگہ بالترتیب وہاب ریاض اور افتخار احمد کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔

یاد رہے کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz