تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

3 August 2016

برمنگھم: پاکستان کرکٹ ٹیم نےانگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ ایجبسٹن گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں دو اہم تبدیلیاں کیں ہیں، جس میں 20 سالہ نوجوان کھلاڑی سمیع اسلم اور فاسٹ بولر سہیل خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ شان مسعود اور وہاب ریاض کو آرام کی غرض میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب انگلینڈ نے بین اسٹوکس کی جگہ فاسٹ باؤلر اسٹیون فن کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے، بین اسٹوکس اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم 8 برس سے ناقابل شکست ہے، 2010 میں انگلینڈ نے اس گراؤنڈ میں پاکستان کو پہلی اننگز میں 72 رنز پر ڈھیر کردیا تھا جس میں انگلینڈ کے اینڈریو اسٹراس نے 9 وکٹوں لے کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz