پاک ویسٹ انڈیز کی سیریز کا شیڈول جاری، 22 ستمبر سے 3 نومبر تک کھیلی جا ئے گی

28 June 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق دونوں ملکوں کی سیریز پاک انگلینڈ سیریز کے فوری بعد انتہائی مختصر وقفے کے بعد کھیلی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز 22 ستمبر سے 3 نومبر تک کھیلی جا ئے گی جبکہ سیریز کے میچز شارجہ، ابو ظہبی اوردبئی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کا آغاز ٹی 20 میچز سے ہو گا جبکہ سیریز کا اختتام ٹیسٹ میچز سے ہو گا۔ ویسٹ انڈیز کے بعدپاکستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے بھی ٹیسٹ میچزکھیلے گا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz