اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ: پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ: 25 رنز پر دو وکٹیں کھو دیں

25 July 201

مانچسٹر: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی دوسری اننگ 173 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں فتح کیلئے 565 رنز کا ریکارڈ ہدف دیا۔

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے 98 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ شروع کی تو اسے پہلے میچ میں بھاری برتری حاصل تھی۔

کپتان ایلسٹر کک اور جو روٹ نے پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی پاکستانی بیٹنگ کو تختہ مشق بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس کا کسی پاکستانی باؤلر کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کی بدولت اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں اور اسکور 173 تک پہنچا تو کک نے اننگ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا، انگلش کپتان نے 76 اور روٹ نے ناقابل شکست 71 رنز بنائے۔

پہلی اننگ کی بھاری برتری کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے 565 رنز کا ریکارڈ ہدف دیا ہے جہاں گرین شرٹس اپنی پہلی باری میں صرف 198 رنز پر ڈھیر ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آج تک کسی بھی ٹیم نے اتنے بڑے ہدف کا تعاقب نہیں کیا جبکہ سب سے زیادہ 418 رنز کے ہدف کے حصول کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے پاس ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz