مصباح الحق نے ریٹائر منٹ سے متعلق تمام چہ میگوئیاں ختم کر دی۔

18 April 2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائر منٹ سے متعلق تمام چہ میگوئیاں ختم کر تے ہوئے انگلینڈ سے سیریز کے بعد بھی کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سیزن کا حصہ رہنا چاہتا ہوں ۔ اگر انگلینڈسے سیریز اچھی توویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیاسے بھی کھیلناچاہیے ، یقین ہے کہ میں کھیلوں گا لیکن فارم اور فٹنس بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو مثبت سوچنا چاہیے،پاکستان کرکٹ کو محفوظ ہاتھوں میں دیکھناچاہتاہوں،فٹنس مسائل سے چھٹکارا پا لیاہے میرے کھیل میں انجری اب رکاوٹ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کپتان مصباح الحق ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں جبکہ میڈیا میں کافی عرصے سے خبریں گردش کررہی تھیں کہوہ  دورہ انگلینڈ کے بعد  ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz