کرکٹ ٹیم کیلئے خوشخبری ،محمد عامر کا برطانیہ کا ویزہ منظور ہو گیا

08 June 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر کا برطانیہ کا ویزہ منظور ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے برطانوی ہائی کمیشن کو محمد عامر کے برطانیہ کے ویزے کے کیلئے درخواست کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیاہے ۔جس کے بعد محمد عامر دورہ انگلینڈ پر پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہوں گے ۔

واضح رہے کہ محمد عامر سپاٹ فکسنگ کے الزام میں پانچ سال کی سزا کاٹ چکے ہیں اور ان کے بہترین ٹیلنٹ کی وجہ سے انہیں ٹیم میں واپس لیا گیاہے ،دورہ انگلینڈ کے حوالے سے چہ مگوئیاں چل رہی تھیں کہ دورہ انگلینڈ کے ویزے کیلئے محمد عامر کو مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz