عمران خان کوآئیڈیل مان کر اپنا کیریئر آگے بڑھایا: مصباح الحق

2 August 2016

برمنگھم(صباح نیوز) پاکستان کی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ عمران خان کوآئیڈیل مان کر اپنا کیریئر آگے بڑھایا۔ بچپن میں گھر، گلی، محلے اور سکول جہاں موقع ملا کرکٹ کھیلی۔کالج میں ہاکی ٹیم کاکپتان تھا۔والد میری کسی بھی کھیل میں شرکت کیخلاف تھے۔کرکٹ میں نام بنانے کا خیال خاصی تاخیر سے آیا۔مینجمنٹ انسان کو صبر و تحمل اور مختلف شخصیات کے ساتھ نباہ کرنا سکھاتی ہےیہ چیز کھیل میں بھی ضروری اورخاص طور پر ایک کپتان کیلئے اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔برطانوی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میںمصباح الحق کا کہنا تھاکہ بیشتر پاکستانیوں کی طرح میں نے بھی بچپن میں کرکٹ کھیلی، گھر، گلی، محلے اور سکول جہاں موقع ملتا دوستوں اور کزنز کے ساتھ میچ کھیلتا،میری لیگ سپن بولنگ بھی اچھی تھی لیکن بعد ازاں صرف بیٹنگ پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا، سکول میں کرکٹ، ہاکی، ٹیبل ٹینس،

اسکواش اور فٹبال تمام گیمزکھیلنے کا موقع ملا، ہاکی ٹیم کا کپتان بھی رہا،والد صاحب میری کسی بھی کھیل میں شرکت کیخلاف تھے،اس کی وجہ یہ تھی کہ انھوں نے ہاکی میں نام کمانےکیلئے تعلیم کی قربانی دی اور انجینئر نہ بن پائے لیکن حاصل کچھ نہ ہوا،انھیں روزگار کیلئے شعبہ تعلیم سے منسلک ہونا پڑا۔مصباح الحق نے بتایا کہ انگلینڈ کیخلاف 1987کی ٹیسٹ سیریز کے فاتح عمران خان کوآئیڈیل مان کر میں نے اپنا کیریئر آگے بڑھایا، سابق کپتان میدان کے اندراور باہر نوجوان کرکٹرز کیلئے ایک طلسماتی شخصیت کا درجہ رکھتے تھے،

کرکٹ میں نام بنانے کا خیال خاصی تاخیر سے آیا،لاہور میں مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے بیٹنگ کو سنجیدگی سے لیا،پہلے سیزن میں سرگودھا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 800رنز بنائے،اگلے سال ہی ٹاپ سکورر تھا،انھوں نے کہا کہ تعلیم کے حصول میں صرف ہونے والے زندگی کے 24سال کرکٹ میں بھی کام آئے،مینجمنٹ انسان کو صبر و تحمل اور مختلف شخصیات کے ساتھ نباہ کرنا سکھاتی ہے، یہ چیز کھیل میں بھی ضروری اورخاص طور پر ایک کپتان کیلئے اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz