نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، باﺅلرز میں جیمز اینڈرسن پہلے نمبر پر ، بیٹنگ میں سٹیو سمتھ سب سے آگے

31 May 2016

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق باﺅلرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے نمبر پر جبکہ بلے بازوں میں سٹیو سمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق باﺅلرز میں پہلے نمبر پر انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن ہیں جنہوں نے اپنے ہی ہم وطن باﺅلر سٹورٹ براڈ کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ دوسرا نمبر بھارت کے سپنر ایشوین کا ہے جبکہ سٹورٹ براڈ دو درجے تنزی کے بعد پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ باﺅلرز کی رینکنگ میں پاکستانی سپنر یاسر شاہ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کے مطابق آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ پہلے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے یونس خان پانچویں اور مصباح الحق دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz