قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار

29 April 2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیارکرلی ہے۔
نجی ٹی وی کیپٹل نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی طرف سے تیار کی گئی ابتدائی فہرست کے مطابق سابقکپتان شعیب ملک کو ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی تینوں فارمیٹس میں شرکت مشکوک ہے اور اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کی ٹیسٹ اور ٹی 20 ٹیم سے چھٹی کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں لیگ سپنر یاسر شاہ کی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تین ماہ کی پابندی ختم ہونے کے بعد دورہ انگلینڈ کے دوران تینوں فارمیٹس میں واپسی یقینی ہے جبکہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان و اوپننگ بلے باز سلمان بٹ کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت ہوسکتی ہے تاہم فاسٹ بولر محمد عامر اور سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں شمولیت ویزہ ملنے پر منحصر ہے۔
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے برطانوی امیگریشن حکام نے محمد عامر کی ویزہ درخواست یہ کہہ کر مسترد کردی تھی کہ سزایافتہ لوگوں کو ویزہ دینا ہماے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz