ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ بھی کام نہ آیا ،قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر برقرار ،عماد وسیم چوتھے نمبر پر آگئے

28 September 2016

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریزمیں کلین سوئپ کے باوجود آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی ترقی نہ ہو سکی ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کرنے کے باوجود ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔آئی سی سی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے ،بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی باولر کی فہرست میں عماد وسیم چوتھے نمبر پر آگئے ۔واضح رہے کہ عماد وسیم نے تین روزہ سیریز میں نو وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے ۔

 Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz