پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

20 August 2016

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں میزبان ٹیم کا تاریخ کی سب سے بڑی شکست دینے کے بعد پاکستان آجو دوسراون ڈے انٹرنیشنل کھیل رہا ہے۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ پہلے ون ڈے کی جیت نے ہمارے حوصلوں کو بلند کیا اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ دوسرا ون ڈے بھی جیتنا چاہتے ہیں۔ورلڈ کپ میں براہ راست انٹری کے لئے ہر میچ میں کامیابی حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔

ہفتے کویہاں ڈبلن میں سرد موسم اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارش میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔پاکستان نے پہلے میچ میں حسن علی اور محمد نواز کو ون ڈے کیپ دی تھی۔ نواز نے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری بنادی۔ پاکستان نے آئرلینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 255 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر کئی انفرادی اور ٹیم ریکارڈز اپنے نام کرلئے۔تجربہ کار فاسٹ بولر عمر گل کی 16 ماہ کے وقفے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے پانچ اوورز میں23رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ ٹیم انتظامیہ عمر گل کی کارکردگی سے خوش ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz