اوول ٹیسٹ،آئی سی سی نے قومی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کر دیا

16 August 2016

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے آخر اور چوتھے ٹیسٹ میں انتہائی شاندار پرفارمنس دینے کے بعد سیریز 2-2سے برابر کر دی ہے لیکن سلو اور ریٹ کے باعث مصباح الحق سمیت پوری ٹیم کو آئی سی سی نے جرمانہ کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اوول ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر کپتان مصباح الحق کو میچ فیس کا 20فیصد جبکہ باقی کھلاڑیوں کو 10فیصد جرمانہ کر دیاہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف آخری اور چوتھے ٹیسٹ میں یونس خان کی ڈبل سینچری اور یاسر شاہ کی گوگلی نے پاکستان کو سیریز برابر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz