دعا ہے کہ دورہ انگلینڈ سے پہلے ٹھیک ہوکر قومی ٹیم کا حصہ بن جاؤں: محمد حفیظ

15 May 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ نئے کوچ اور سیٹ اپ کے ذریعے ٹیم میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے دعا ہے کہ دورہ انگلینڈ سے پہلے ٹھیک ہوکر قومی ٹیم کا حصہ بن جاؤں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا حصہ بننے پرخوش آمدید کہتے ہیں ٹیسٹ ٹیم تو اچھی ہے ہی لیکن ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ نئے کوچ اور سیٹ اپ کے ساتھ خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

اپنی انجری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انجری کے باعث بورڈ کے ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہوں میری دعا ہے کہ جلد ٹھیک ہوجاؤں تاکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران قومی ٹیم کا حصہ بن سکوں ۔ دورہ انگلینڈ ٹیم اور میرے لیے بہت اہم ہے اور کوشش کریں گے کہ یہاں سے کامیابیوں کا سفر دوبارہ شروع کرسکیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz