پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گلابی گیند سے ڈے اینڈ نائیٹ تاریخی ٹیسٹ میچ آج ہوگا

13 October 2016

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گلابی گیند سے ڈے اینڈ نائیٹ تاریخی ٹیسٹ میچ آج ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابیوں کے بعد آج دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے جارہی ہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق 4بجے کھیلا جائے گا،پاکستانی ٹیم اس میچ سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی چوتھی سینچری بھی مکمل کرے گی،اس ٹیسٹ سیریز کی دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں پہلی دفعہ گلابی گیند کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا۔

بنیادی سوال یہ ہے کہ اس سیریز میں فتح کے ساتھ قومی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرپائے گی یا نہیں؟پاکستانی کرکٹ شائقین بھی اس پر نظر جمائے ہوئے ہیں، آئی سی سی حکام نہ پاکستانی شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان یہ سیریز 3-0سے بھی جیت لیتا ہے تو ٹاپ پوزیشن پر نہیں آسکے گا،لیکن انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے رواں ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے،قومی کرکٹ ٹیم اس وقت111پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اس نے 2767میچ کھیلے ہیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz