اظہر علی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

8 September 2016

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم میں ون ڈے فارمیٹ کے کپتان اظہر علی نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کاکردگی پر اظہر علی نے کپتانی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیو ز کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ناکامی کے بعد اظہر علی پر ٹیم مینجمنٹ نے استعفیٰ دینے کے لیے دباو ڈالا ۔میڈ یا اور سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ہدف تنقید بننے پر اظہر علی نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کپتانی چھوڑنے کا اعلان 10ستمبر کو وطن واپسی کے موقع پر کریں گے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz